Urdu Quotes of the day
Urdu Quotes of the day:
Quotations in Urdu are some things that help you to show the right path in various matters of life. In the article given below, some such quotations have been written, by reading which you will be able to make the right decision in various matters of life.
Urdu Quotes of the day
مخلصی
تعلق کا حُسن ہے
اور جہاں رشتے نبھانے ہوں
وہاں پرکھا نہیں کرتے
یقین کرتے ہیں
سر کے اُوپر
محبت سے پھیرنے والے ہاتھ
جتنے کم ہوتے جائیں گے
زندگی کی تلخیاں
اُتنی زیادہ بڑھتی جائیں گی
خواہشات
اپنی مرضی سے اٹھایا ہوا بوجھ ہیں
پرواز بلند رکھنی ہو تو
اپنا بوجھ ہلکا رکھیں
بھروسہ
وہ نازک شیشہ ہے
جو ایک مرتبہ ٹوٹ جاۓ
تو پھر کبھی نہیں جڑتا
اور اگر جڑ بھی جاۓ
تو چہرے دو ہی نظر آتے ہیں
کبھی کبھار خاموش رہ کر
لوگوں کے رویوں کو
محسوس کریں
یقین جانیے
آپ بہت سارے
غلط فیصلوں سے بچ جائیں گے
روّیہ
چھوٹی سی چیز ہے
لیکن بڑا فرق پیدا کر دیتا ہے
آپ کے سخت رویے
آپ کے اپنوں کو آپ سے
ہمیشہ کے لئے دور کر دیتے ہیں
مکافات عمل
جب شروع ہوتا ہے
تو آپ کو وہ پتھر بھی آکر لگتے ہیں
جو آپ نے ٹھہرے ہوئے پانی میں مارے ہوتے ہیں
مرنے کے بعد فوتگی میں
آج کی روٹی ہماری طرف سے
کہنے سے بہتر ہے کہ
بیماری کےوقت
آج کی دوائی ہماری طرف سے ہے
غلطی پر
ساتھ چھوڑنے والے بہت مل جاتے ہیں
لیکن غلطی پر
سمجھا کر ساتھ نبھانے والے
بہت کم ملتے ہیں
Urdu Quotes of the day
For more quotes and poetries please visit my website and my other pages like, my Facebook page, my Instagram page and my Pinterest.