Nice word forever in Urdu
Nice word forever in Urdu:
Urdu has many beautiful words. Some words stay in our hearts forever. They bring happiness and peace. These words remind us of love, kindness, and friendship. They are like treasures in our language. We use them to make others feel special.
Nice word forever in Urdu
🥀سنہری الفاظ🥀
انسان کو کچھ ایسے اعمال کرنے چاہئیں جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہو
جیسے پوشیدہ صدقہ، رات کی نماز، خوف خدا سے بہنے والے آنسو، استغفار،
ذکر و اذکار تسبیح اور تہلیل وغیرہ۔
کیونکہ جس طرح پوشیدہ گناہ انسان کے لئے موت اور تباہی کا سبب بنتے ہیں
اسی طرح پوشیدہ نیک اعمال نجات کا باعث بنتے ہیں۔
دُعا دستک کی طرح ہوتی ہے
مسلسل دستک سے دروازہ کھل ہی جاتا ہے۔
وہ تمہاری تڑپ سے کیسے ناواقف ہو سکتا ہے
جس نے تمہاری تخلیق سے پہلے یہ فرما دیا کہ
اور ہم تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہیں
اگر تم تھوڑی سی آزمائش سے ڈر کر اپنا یقین ہار کر بیٹھ جاؤ گے
تو تمھاری دُعائیں کیسے قبول ہونگی؟
قبولیت کا ایک اصول ہے صبر رکھو، دُعا کرو، اور معجزوں کو پالو۔
بس تم ہمت نہ ہارنا اور خود کو اکیلا مت سمجھنا
اللہ تمہارے ساتھ ہے،
اُس پر یقین رکھو۔
پھر دیکھنا، وہ تمہاری زندگی سے ہر غم،
ہر مشکل اور ہر تکلیف اس طرح دور کر دے گا
کہ تم حیران رہ جاؤ گے۔ ان شاء اللہ
Nice word forever in Urdu
For more quotes and poetries please visit my website and my other pages like, my facebook page, my instagram page and my pinterest.