Islamic Urdu Quotes
Islamic Urdu Quotes are written for you in a very cute way in Urdu language which teaches brotherhood justice compassion and patience it helps us a lot in our daily work of life.
Islamic Urdu Quotes
تعلقات ٹھیک کرنے کی بجائے
مالی حالات ٹھیک کریں
تعلقات خودبخود ٹھیک ہو جائیں گے
دل کا خانہ خالی ہی رہے گا، اگر رب نہ آیا
دھڑکنیں بے معنی ہو جائیں گی، اگر رب نہ پایا
سجدے تو بہت کیے دنیا کے خداؤں کو
مگر سکون دل نہ ملے گا، اگر رب نہ آیا
زندگی کا چراغ لرزتا رہے گا اندھیروں میں
روشنی کی کرن نہ ابھرے گی، اگر رب نہ آیا
عبادتیں، ریاضتیں سب رہ جائیں گی ادھوری
قبولیت کا شرف نہ ملے گا، اگر رب نہ آیا
یہ دل کا آئینہ صاف ہو نہ سکے گا کبھی
دھند چھٹ نہ پائے گی، اگر رب نہ آیا
آخرت کا سفر بھی بے سمت رہ جائے گا
منزل کا نشان نہ ملے گا، اگر رب نہ آیا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جس طرح بیٹیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ، بیٹی
خاوند غصہ کرے تو صبر کرنا
اپنا گھر نہ خراب کرنا،
اس کے ساتھ جھگڑا نہ کرنا
وغیرہ
اسی طرح بیٹوں کو بھی سکھانے کی ضرورت ہے کہ،
بیٹا
تمہاری بیوی اپنے ماں باپ کا جگر کا ٹکڑا ہے جو انہوں نے تم پر اعتبار کرکے تمہارے حوالے کیا ہے
اگر کبھی کوئی بات اچھی نہ لگے تو صبر کرنا، اسے پریشان نہ کرنا، تکلیف نہ پہنچانا، اس کی بھی سن لینا، اس کے دکھ درد کو بانٹ لینا
Islamic Urdu Quotes
اس زندگی کا حاصل یہی ھے کہ یہ فانی ھے اس میں سب نے ایک مخصوص وقت پر ایک دوسرے سے جدا ھو جانا ھے تو کیوں نہ زندگی میں دوسروں کے لیے اچھا سوچ کر اپنی زندگی کو خوبصورت بنا لیں
اگر ھمارے بعد ھماری یاد رھے تو سب کے لیے سکون کا خوشی کا فخر کا باعث ھو سوچ میں ھمارے تصور سے ھی دعا کے لیے ھاتھ بلند ھو جائیں
اور ھماری دنیا میں کی گئی اچھائیاں ھماری بخشش کا ذریعہ بن جائیں
For more quotes and poetries please visit my website and my other pages like, my facebook page, my instagram page and my pinterest.