Best quotes in Urdu text
Best quotes in Urdu text:
There are many quotes in Urdu that speak wisdom and give hope, among them there are some that act as advice and guide us in the life ahead. It also teaches us to be strong and persevere. A few Courts have been written for you in this article which is as follows.
Best quotes in Urdu text
ہم روز اداس ہوتے ہیں اور شام گزر جاتی ہے۔
ایک دن شام اداس ہو گی اور ہم گزر جائیں گے۔
اپنی پریشانی سے بھاگنا
ایک ایسی دوڑ ہے جسے آپ کبھی نہیں جیت سکتے
غلط فہمی اور غصے سے ہی تعلق ٹوٹتا ہے
ورنہ گلے لگا کر کون کہتا ہے
كہ آج سے میرے اور تمہارے درمیان کوئی تعلق نہیں رہا
کچھ باتیں نظر انداز کرنے کی کوشش کریں
ورنہ کھوج اور شک زندگی تباہ کر دیتا ہے
ایک پرده اپنے ارد گرد بسنے والے افراد کے عیوب پر بھی ڈالا کیجئیے
زندگی سہل ہو گی اور آخرت میں یقینًا آپ کے عیوب بھی چھپا لئے جائیں گے
دوسروں کو گرانے کی کوشش میں
لوگ آخر کار خود گرجاتے ہیں
لیکن پھر بھی سبق حاصل نہیں کرتے
جن لوگوں کو مان نہ رکھنا آتا ہو
وہاں الفاظ ضائع کرنے سے بہتر ہے
انسان مسکرا کر خاموش ہو جائے
وقت ایسا چل رہا ہے
جہاں تمام اچھی باتیں
ہمدردیاں سچی محبتیں اور انسانیت سوشل میڈیا پر موجود ہے
لیکن انسان کے کردار میں نہیں۔ متفق؟
زندگی کو زیادہ لمبا تصّور نہ کریں
جس مستقبل کے بارے میں ہم دن رات سوچتے ہیں
ہو سکتا ہے وہ مستقبل آئے ہی نا
لمبی زندگی کی گارنٹی کسی کے پاس نہیں
جو اچھا ہوسکے وہ ضرور کریں۔
کیا معلوم دوبارہ ایسا موقع ملے یا نہ ملے
اپنی زندگی کا سفر مکمل کرتے جائیں
اک دن یہی چھوٹی نیکیاں ہماری بخشش کا بہانہ بن جائیں گی
اِنشاء اللّٰہ
کبھی آپ نے غور کیا….؟
قبر کی تنہائی سے پہلے قدرت ہمیں کئی بار تنہا کرتی ہے
تاکہ ہم خالق حقیقی کے تعلق کو سمجھیں
ہر شخص دنیا کی آسائشوں سے محروم ہونے کی وجہ سے ہی غمگین نہیں رہتا
کچھ اپنا ایمان اور رب سے تعلق کمزور پڑنے پر بھی غمگین ہو جایا کرتے ہیں
ہر چیز میں خوبصورت بنیں
اپنی دوستی میں
اپنی محبت میں
اپنے اخلاق وآداب میں
حتیٰ کےفاصلوں میں خوبصورتی بنائے رکھیں
مانا کہ خوبصورت چہرہ بھی بوڑھا ہوجاتا ہے
پرکشش جسم بھی ڈھل جاتا ہے
لیکن
ایک اچھا انسان ہمیشہ اچھا انسان رہتا ہے
Best quotes in Urdu text
ایک طرف پکار ہے
” فَفِرُّوا اِلى الدُنیا “
دنیا بناؤ، پیسہ کماؤ، آؤ عالمی برادری کا حصہ بنو، غربت سے جان چھڑاؤ۔
دوسری طرف اعلان ہے
” فَفِرُّوا إلى الله “
دوڑو اللہ تعالیٰ کی طرف، اسی طرف نجات ہے کامیابی ہے۔
دو اعلان ہیں اور دو ہی راستے ہیں…!!
یاد رہے دوسری پکار پر کان دھرنے والے اور دوسرے راستے کو چننے والے سرخرو ہوتے ہیں۔
نعمتیں آزمائش ہوتی ہیں
نہ ان کا ملنا آپ کی اچھائی کی دلیل ہے
نہ ان کا چھن جانا آپ کا گنہگار ہونا ظاہر کرتا ہے
یہ تو بس صبر اور شکر کے امتحان ہیں
For more quotes and poetries please visit my website and my other pages like, my facebook page, my instagram page and my pinterest.