Ahadees in urdu translation part 1

The sayings narrated by Hazrat Muhammad (peace be upon him) are called hadiths. In ”Ahadees in urdu translation part 1” we have presented some hadiths from Sahih Muslim, Sahih Bukhari, Sunan Abu Dawood, Jami at-Tirmidhi, Sunan an-Nasa’i, and Sunan Ibn Majah in Urdu translation, which are as follows:

Ahadees in urdu translation part 1

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

اگر فجر کی سنتیں بھول جائیں تو
سیّدنا ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص
فجر کی دو رکعتیں
( دو سنتیں ) پڑھنا بھول گیا ہو
( اور فرض پڑھ لے )
تو وہ طلوع آفتاب کے بعد پڑھ لے۔
(مستدرك الحاكم حدیث نمبر: 1153)

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

🍃 مسافر جلدی گھر لوٹ آۓ
🔹 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” سفر کیا ہے گویا عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ، آدمی کی نیند ، کھانے پینے سب میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے ۔ اس لیے جب مسافر اپنا کام پورا کر لے تو اسے جلدی گھر واپس آ جانا چاہئے ۔🔹
📗«صحیح بخاری-3001

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

اے اللہ! میں اس علم سے پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے، اور اس دعا سے جو سنی نہ جائے، اور اس دل سے جو (اللہ سے) نہ ڈرے، اور اس نفس سے جو آسودہ نہ ہوتا ہو۔
سنن ابن ماجہ : 250 (الشيخ الألباني: صحيح/الشيخ زبير على زئي: صحيح)

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

❁ علمِ دین نشر کرنے کی فضیلت ❁
روایت ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جس شخص نے ہدایت کی دعوت دی اسے اس ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی اور جس شخص نے کسی گمراہی کی دعوت دی، اس پر اس کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ (کا بوجھ) ہو گا اور ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔
صحیح مسلم : 6804

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

🍂 سب سے بڑا بہتان
🔹 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” سب سے بڑا بہتان اور سخت جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ کہے یا جو چیز اس نے خواب میں نہیں دیکھی ۔ اس کے دیکھنے کا دعویٰ کرے ۔ یا رسول اللہ ﷺ کی طرف ایسی حدیث منسوب کرے جو آپ نے نہ فرمائی ہو ۔“🔹
📗«صحیح بخاری-3509»

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

❁ مرنے کے بعد بھی اجر جاری رہتا ہے ❁
روایت ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے: ایک صدقہ جاریہ ہے، دوسرا ایسا علم ہے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرے۔
سنن الترمذی : 1376 (الشيخ الألباني : صحيح)

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

❁ برتری کی بنیاد عمل صالح ہے ❁
روایت ہے سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
(‏‏‏‏نسب کے بارے میں) تمہارا گالی گلوچ کرنا، کسی کے لیے کوئی عار و شنار والی بات نہیں ہے، کیونکہ تم سارے آدم کی اولاد ہو، اور بھرے ماپ سے کم ہو (‏‏‏‏ یعنی کوئی بھی تم میں پورا کامل نہیں، ہر ایک میں کچھ نہ کچھ نقص ہے) اور کسی کو کسی پر کوئی فضیلت و برتری حاصل نہیں، مگر دین اور عمل صالح کی بنا پر۔ آدمی کے (‏‏‏‏برا ہونے کے لیے) یہی کافی ہے کہ وہ فحش گو، بدکلام، بداخلاق، بخیل اور بزدل ہو۔
سلسلہ احادیث صحیحہ : 2754 / ترقیم البانی : 1038

Ahadees in urdu translation part 1
Ahadees in urdu translation part 1

❁ موت سے پہلے عمل صالح کی توفیق ❁
روایت ہے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے عمل کراتا ہے، عرض کیا گیا:
اللہ کے رسول ﷺ! کیسے عمل کراتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: موت سے پہلے اسے عمل صالح کی توفیق دیتا ہے۔
سنن الترمذی : 2142 (الشيخ الألباني : صحيح)

آزمائشیں
حضرت ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا
آزمائشیں مومن مرد اور مومنہ عورت کا پیچھا نہیں چھوڑتیں
کبھی جان میں
کبھی اولاد میں اور
کبھی مال میں (کسی نہ کسی طرح آزمائشیں ہمیشہ اسکے ساتھ رہتی ہیں) یہاں تک کہ وہ جب اللہ تعالی سے ملے گا تو اس پر کوئی گناہ نہیں ھوگا
📗«سنــن ترمذی-3399

❁ اس کی نماز قبول نہیں ہو گی ❁
سیدہ صفیہ بنت ابی عبید رسول اللہ ﷺ کی بعض ازواج مطہرات رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص نجومی کے پاس جا کر اس سے کوئی بات پوچھے، تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہ ہو گی۔
مختصر صحيح مسلم : 1496

❁ شرک کرنے والے کے لیے شفاعت نہیں ❁
روایت ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
ہر نبی کی ایک دعا ایسی ہے جو (یقینی طور پر) قبول کی جانے والی ہے۔ ہر نبی نے اپنی وہ دعا جلدی مانگ لی) جبکہ میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی سفارش کے لیے محفوظ کر لی ہے، چنانچہ یہ دعا ان شاء اللہ میری امت کے ہر اس فرد کو پہنچے گی جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے فوت ہوا۔
صحیح مسلم : 491

❁ روز جمعه اور جمعه ادا کرنے والوں کی فضیلت ❁
روایت ہے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اللہ تعالیٰ قیامت کے روز (ہفتہ کے سات) دنوں کو ان کی (مخصوص) شکل میں اٹھائے گا، جمعہ کا دن حسین اور چمکتا دمکتا ہو گا، اہل جمعہ (یعنی جمعہ ادا کرنے والے) اس کو ایسے گھیر لیں گے جیسے (سہلیاں) دلہن کو دلہا کی طرف رخصت کرتے وقت گھیر لیتی ہیں، جمعہ کا دن اپنے اہل کے لیے روشنی کرے گا اور وہ اس کی روشنی میں چل رہے ہوں گے، ان کے رنگ برف کی طرح سفید ہوں گے

ان کی بو کستوری کی طرح مہک رہی ہو گی، وہ کافور خوشبو کے پہاڑوں میں گھسے ہوئے ہوں گے، جن و انس انہیں دیکھ رہے ہوں گے اور وہ تعجب کی وجہ سے نگاہ نیچی نہیں کرنے پائیں گے کہ جنت میں داخل ہو جائیں گے اور ثواب کی امید سے اذان دینے والوں کے علاوہ کوئی بھی ان کے اس مقام و مرتبہ تک نہیں پہنچ سکے گا۔
سلسلہ احادیث صحیحہ : 503 / ترقیم البانی : 706

❁ معلمین و مدرسین کا بلند مقام ❁
روایت ہے سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ
اللہ تعالیٰ جس کی بھلائی چاہتا ہے اسے دین میں فہم و بصیرت عنایت کر دیتا ہے۔
سنن ابن ماجہ : 220 (الشيخ الألباني: صحيح/الشيخ زبير على زئي: صحيح)

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا
يعلم الصبي الصلاة إذا عرف يمينه من شماله
جب بچہ دائیں اور بائیں میں فرق کر لے تو اس کو نماز سکھلائی جائے
(مصنف ابن أبي شیبة:347/1)

❁ عالم کی فضیلت ایک عام آدمی پر ❁
روایت ہے سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ کے سامنے دو آدمیوں کا ذکر کیا گیا، ان میں سے ایک عابد تھا اور دوسرا عالم، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے ایک عام آدمی پر ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ اور اس کے فرشتے اور آسمان اور زمین والے یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنی سوراخ میں اور مچھلیاں اس شخص کے لیے جو نیکی و بھلائی کی تعلیم دیتا ہے خیر و برکت کی دعائیں کرتی ہیں۔
سنن الترمذی : 2685 (الشيخ الألباني : صحيح )

❁ علم سے نفع اٹھانا اور اس پر عمل کرنا ❁
روایت ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جس نے علم کو علماء پر فخر کرنے، اور بیوقوفوں سے بحث و تکرار کرنے، اور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے سیکھا، اللہ اسے جہنم میں داخل کرے گا۔
سنن ابن ماجہ : 260 ( الشيخ الألباني : حسن )

For more quotes and awareness articles please visit my website. Contact on facebook.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here