Life is a long journey
Life is a long journey:
Life is a long journey, where joy and sorrow, hope and despair, all come in stages. This journey sometimes passes through smooth paths and sometimes through tough turns. In these situations, a person often gets tired, scattered. But the fact is that the greatest support of every human being is his own self. It is true that encouragement from others can provide temporary relief.
But on a regular basis you have to be your own strength. Your pains, your joys, your feelings are all your own. No one else can fully understand them, or always be there for you. Life is never the same.
Paths change, circumstances change, and we must come to grips with ourselves at every turn. So first of all understand yourself, groom yourself, and make yourself and Allah the best friend of your heart. These are the two relationships that never weaken.
Remember, people come and go. Some stay together for a while, some support for a while. But the lifelong companion is only yours. Keep your sorrows and joys to yourself, and be strong for yourself. Wherever you are in life, get up from there, move forward. Accept yourself, take care of yourself, and learn to live with yourself. Because in the end, your only true companion is yourself.
Life is a long journey
Life is a long journey
زندگی ایک طویل سفر ہے، جہاں خوشی اور غم، امید اور مایوسی، سبھی مرحلے آتے ہیں۔ یہ سفر کبھی ہموار راستوں سے گزرتا ہے تو کبھی کٹھن موڑوں سے۔ ان حالات میں انسان اکثر تھک جاتا ہے، بکھر جاتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان کا سب سے بڑا سہارا خود اس کی اپنی ذات ہے۔ یہ سچ ہے کہ دوسروں سے ملنے والا حوصلہ وقتی سکون دے سکتا ہے
مگر مستقل بنیادوں پر آپ کو خود ہی اپنی طاقت بننا ہوگا۔ آپ کی تکالیف، آپ کی خوشیاں، آپ کے احساسات یہ سب آپ کے اپنے ہیں۔ کوئی دوسرا انہیں مکمل طور پر نہیں سمجھ سکتا، اور نہ ہی ہمیشہ آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے۔ زندگی کبھی بھی ایک ہی ڈگر پر نہیں چلتی۔
راستے بدلتے ہیں، حالات بدلتے ہیں، اور ہمیں ہر موڑ پر خود کو سنبھالنا آنا چاہیے۔ اس لیے سب سے پہلے اپنی ذات کو سمجھیں، خود کو سنواریں، اور اپنے دل کا بہترین دوست خود کو اور اللہ کو بنائیں۔ یہی دو تعلقات ایسے ہیں جو کبھی کمزور نہیں پڑتے۔
یاد رکھیں، لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ کچھ وقت کے لیے ساتھ رہتے ہیں، کچھ دیر کے لیے سہارا دیتے ہیں۔ لیکن زندگی بھر کا ساتھ صرف آپ کا اپنا ہے۔ اپنے دکھ اور خوشیوں کو اپنے اندر محفوظ رکھیں، اور اپنے آپ کے لیے مضبوط بنیں۔ زندگی میں جس بھی مقام پر ہیں، وہیں سے اٹھیں، آگے بڑھیں۔ خود کو قبول کریں، اپنے آپ کو سنبھالیں، اور اپنے ساتھ جینا سیکھیں۔ کیونکہ آخر میں، آپ کا اصل ہمسفر صرف آپ خود ہیں
For more quotes and poetries please visit my website and my other pages like, my Facebook page, my Instagram page and my Pinterest.